سادات کا قاتل

 سادات کا قاتل

 پھر ایک طویل عرصے کے بعد عرب اور شام کے کسی ملک میں ابو سفیان کی اولاد سے ایک شخص پیدا ہو گا، جو سید زادوں کو قتل کرے گا۔ اس کا حکم ملک شام میں چل رہا ہو گا۔ اس دوران شاہ روم عیسائیوں کے ایک فرقہ سے جنگ …. اور دوسرے فرقہ سے صلح کرے گا۔ لڑنے والا فرقہ قسطنطنیہ پر قبضہ کرے گا ۔ بادشاہ روم دار الخلافہ چھوڑ کر ملک شام میں آجائے گا اور عیسائیوں کے مذکورہ فرقہ دوم کی مدد سے اسلامی فوج ایک خونریز جنگ کرے گی اور فرقہ مخالف پر فتح حاصل کرے گی۔ دشمن کی شکست کے بعد فرقہ موافق میں سے ایک شخص کہے گا: آج صلیب غالب ہوئی اس کی برکت سے فتح نظر آئی یہ سن کر لشکر اسلامی کا ایک ( با حمیت نوجوان ) شخص اسے مارے گا اور پیٹے گا اور کہے گا نہیں ! دین اسلام غالب آ گیا اور اس کی برکت سے فتح نصیب ہوئی۔ (ابو داؤد ) 

بادشاہ اسلام شہید ہو جائے گا 

پھر ( مسلمان اور یہ عیسائی ) دونوں اپنی اپنی قوم کو مدد کے لئے پکاریں گے، جس کی وجہ سے (مسلمانوں اور عیسائیوں) میں خانہ جنگی کا منظر، بپا ہوگا۔ جس میں بادشاه اسلام شہید ہو جائے گا۔ عیسائی ملک پر قابض ہو جائیں گے اور آپس میں دونوں عیسائی قوموں کی صلح ہو جائے گی۔ باقی ماندہ مسلمان مدینہ منورہ کا رخ کریں گے۔ عیسائیوں کی حکومت ( مدینہ منورہ کے قریب ) خیبر تک پھیل جائے گی۔ اس وقت مسلمان اس تجس میں ہوں گے کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کو تلاش کرنا چاہیے۔ تا کہ ان مصائب سے نجات مل جائے۔

امام مہدی علیہ السلام کی تلاش 

حضرت امام مہدی علیہ السلام اس وقت مدینہ منورہ میں تشریف فرما ہوں گے۔ اس خوف سے کہ مسلمان مجھ نا تو اں کو اس عظیم الشان کام کے لئے چن لیں گے۔اس لئے مکہ چلے جائیں گے۔(ابوداؤد)

اس زمانہ کے اولیاء کرام اور ابدال حضرت امام مہدی علیہ السلام کی تلاش میں ہوں گے ( کہ انہیں اپنا امیر بنا کر عیسائیوں کا مقابلہ کریں اور اسلام کو غالب کر دیں) مہدی ہونے کے بعض لوگ جھوٹے دعویدار ہو جائیں گے۔ ان حالات میں حضرت امام مہدی علیہ السلام ( خانہ کعبہ کے ایک کونے ) رکن ( یمانی اور ) مقام ابراہیم کے درمیان والی جگہ تک طواف کرتے ہوئے پہنچیں گے کہ آدمیوں کی ایک جماعت آپ کو پہچان لے گی اور ان کے دل چاہیں یا نہ چاہیں وہ جماعت آپ کے ہاتھ پر بیعت کرے گی۔

اس واقعہ کی ایک نشانی یہ ہے کہ اس سے قبل گزشتہ رمضان المبارک میں چاند سورج دونوں کو گرہن لگ چکا ہوگا اور بیعت کے متعلق آسمان سے یہ ندا آئے گی۔ ۔ هذَا خَلِيفَةُ اللهِ المَهْدِى فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا. ترجمہ: یہ خدا کا خلیفہ مہدی ہے۔ اس کا حکم سنو اور مانو۔ اس آواز کو اس جگہ کے تمام خواص و عوام سن لیں گے۔ اس عبارت میں ہے کہ جھوٹے لوگ مہدی ہونے کا دعوی کریں گے۔ ہمارے سامنے حضرت امام مہدی” نامی کتاب مولف مولانا ضیاء الرحمن فاروقی شہید رحمۃ اللہ میں موجود ہے جس میں دلائل سے ۲۵ جھوٹے داعیان مہدیت کا مکمل تعارف ہے گویا یہ علامات بھی ظاہر ہو چکی ہے ) حضرت امام مہندی علیہ السلام کے متعلق تفصیلات آگے آرہی ہیں۔

آگے پڑھے ۔۔۔

قیامت کی بڑی نشانیاں علامات حضرت امام مہدی